| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 09:35 am

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

The Team Will Be Announced Today For New Zealand Tour

The Team Will Be Announced Today For New Zealand Tour

انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے کی 15 رکنی ٹیم کا حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹسمین اظہر علی، آل راؤنڈر عماد وسیم ، فہیم اشرف اور اسپنر شاداب خان کو ڈاکٹروں نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے فٹ قرار دے دیا ہے۔ چاروں ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی لیں گے اور فخر زمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ جبکہ ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کے خلاف زبردست کارکردگی دکھانے والے نوجوان بیٹسمین امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل چھ جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دو ون ڈے میچوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

احمد شہزاد ون ڈے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ آل راونڈر محمد نواز کو ٹی ٹوئنٹی میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ان کی جگہ پاور ہٹر کے طور پر مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شارجہ میں ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لئے پیر کو روانہ ہورہے ہیں اس لئے سلیکٹرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے جبکہ انضمام الحق نے بھی مکی آرتھر سے ٹیم کے بارے میں بات چیت مکمل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، اظہر علی، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق اور محمد عامر۔