| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 11:13 am

سائنس فکشن فلم 'ریڈی پلیئر وَن کا نیا ٹریلر جاری

Released A New Trailer Of Science Fiction Movie Ready Player One

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و پروڈیوسر اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'ریڈی پلیئر وَن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

امریکی رائٹر ارنسٹ کلائن کی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیلبرگ نے پروڈیو کشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور منا ظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔

گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتا ہے۔

فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے آئندہ سال 30مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔