| |
Home Page
پیر4؍ جمادی الاوّل 1439ھ 22 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 11:26 am

بھوک سے بے حال ہاتھی نے کھانے کیلئے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا

Wild Elephant Attacks Vehicles In Southwest China

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جس نے کھانے کے حصول کیلئے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا ہے۔

یہ مناظرچین میں دیکھے گئے جہاں ایک بس ڈرائیور سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک ہاتھی آگیا اور بھوک سے ستائے ہاتھی نے نہ صرف بس کا راستہ روکا بلکہ اپنی سونڈ سے بس پر دھاوا بول دیا اور بس کی ونڈ شیلڈ توڑ دی ۔

اسی دوران سڑک کنارے پارک ٹرک کو بھی نہ چھوڑا اور ٹرک کو بھی اُلٹنے کی بھرپور کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے ٹرک میں کوئی موجود نہیں تھا جبکہ ہاتھی میاں کی اس بدمعاشی سے بس ڈرائیور بھی بالکل محفوظ رہا ۔