| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 11:38 am

ہماری حکومت نے ترقی کے ریکارڈ قائم کئے، شہباز شریف

Our Government Has Established Development Records Shahbaz Sharif

Our Government Has Established Development Records Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نےصرف وعدے اور دعوے کیے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے، عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔

حکومت نے توانائی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے ،لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور توانائی بحران سے نجات کا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے بھرپور جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔