| |
Home Page
پیر4؍ جمادی الاوّل 1439ھ 22 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 11:43 am

انتخابات میں مداخلت کا بھارتی الزام مسترد

Pakistan Rejects Allegations Of Interference In Indian Elections

Pakistan Rejects Allegations Of Interference In Indian Elections

دفتر خارجہ نے بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کرے، بھارتی انتخابات میں پاکستان پر مداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کررہا ہے۔