• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈربی میچ میں شکست دے دی

Manchester City Defeated Manchester United In The Derby Match

انگلش پریمیئر لیگ کے ڈربی میچ میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی، اس فتح کے نتیجے میں مانچسٹر سٹی اور اس کے روایتی حریف کے درمیان گیارہ پوائنٹس کا فرق ہوگیا ہے۔

اولڈ ٹریفور ڈ پر کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا، پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی کا پلہ بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے گول پر کئی بار حملے کیے، ہاف ختم ہونے سے دو منٹ قبل ایک موو پر مانچسٹر سٹی کے سلوا نے گیند حریف جال میں پہنچائی۔

لیکن صرف چار منٹ بعد ہی دفاعی کھلاڑی کی غلطی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے رشفورڈ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے حریف کھلاڑی لوکاکو کی غلط کلیئرنس کا فائدہ اُٹھایا اور گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

اس کے بعد دونوں طرف سے بھرپور حملے کیے گئے مگر کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، میچ دو ایک کے اسکور پر مانچسٹر سٹی کی جیت پر ختم ہوا۔

اس فتح کے بعد پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی تعداد 45 ہوگئی ہے جو مانچسٹر یونائیٹڈ سے گیارہ پوائنٹس زیادہ ہیں۔

تازہ ترین