• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 72سالہ خاتون آئس اسکیٹنگ کی شوقین نکلیں

دنیا بھرکے مختلف ممالک میں جہاں موسم سرما کی آمد نے اپنے آنے کی نوید سنا دی ہے وہیں اس موسم میں چین میں ہر سو پھیلی ہوئی برف نے یہاں رہنے والے منچلے نوجوانوں کوبھی خوب تفریح فراہم کردی ہے ۔

جناب اس سرد موسم کو صرف نوجوان ہی انجوائے نہیں کر رہے بلکہ یہ 72سالہ بوڑھی خاتون بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

ایڈونچر کی شوقین اس خاتون نے برف سے ڈ ھکی گلیوں میں نہایت مہارت اور بھرپور توجہ کے ساتھ منفرد انداز میں اسکیٹنگ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

اسکیٹنگ کی ماہرانہ صلاحیتوں سے بھرپوراس خاتون نے حیرت انگیز اور خطرناک کرتب دِکھا کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

تازہ ترین