| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 12:51 pm

امریکا : سردی سے جمی تالاب میں پھنسے ہرن کو ریسکیوکرلیا

Firefighters Help Deer Stuck On Frozen Pond Get Back To Land

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔

ایسی ہی مشکل امریکا میں ایک ہرن کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنس گیا۔

امریکی ریاست میں سخت سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنسے ہرن کوریسکیو اہلکاروں نے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے۔

مشکل میں گھرے ہرن کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ ہرن نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی سکون کا سانس لیا اور تیزی سے جنگل کی جانب دوڑ لگادی۔