| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 01:16 pm

انوشکا اور ویرات کی شادی میں صرف ایک دن باقی

Just One Day Remain For Virat And Anushka Wedding

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی میں صرف ایک دن کا باقی لیکن جناب ان لوو برڈز کو شادی کی ابتداء میں ہوگا کچھ اختلافات اور مشکلات کا سامنا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد جہاں اُنکے مداحوں کو اس شادی کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں بھارتی ماہرِ نجوم بھی اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے بھرپور پیشن گوئیاں دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نجوم مالوو بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ شادی دونوں کی زندگی میں جہاں خوشیاں لائی گی وہیں دونوں کو ابتداء میں پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ہوگا ورنہ آپس میں اختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی12دسمبر کو اٹلی کے شہر ٹیسکنی کے محل میں ہوگی جبکہ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغازبھی ہوگیا ہے جس میں صرف خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ا ن تمام خبروں کے بعد اب دونوں کے مداحوں کو اُنکی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔