| |
Home Page
پیر4؍ جمادی الاوّل 1439ھ 22 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 01:23 pm

اسپاٹ فکسنگ :ناصر جمشید کے کرکٹ کھیلنے پرایک سال کی پابندی

Spot Fixing One Years Ban On Nasir Jamshids Cricket Play

Spot Fixing One Years Ban On Nasir Jamshids Cricket Play

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نےناصرجمشیدکے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا، کرکٹر ناصر جمشیدپرعدم تعاون کی شق پرایک سال کی پابندی لگادی گئی۔ناصرجمشید پراینٹی کرپشن کوڈکی 2شقوں کی خلاف ورزی کاالزام تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 24 نومبر کو کرکٹر ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کو پی سی بی نے 13 فروری کو معطل کیا ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 11 اپریل کو ناصر جمشید کے خلاف چارج شیٹ جاری کی۔

ناصر جمشید کو رواں سال 13 فروری کو معطل کیا گیا تھایوں ان کی معطلی ختم ہونے میں محض دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

ناصر جمشید پر اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ،ان پر عدم تعاون اور معلومات فراہم نہ کرنے اورتحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگایا۔

ادھرٹیسٹ کرکٹرکے وکیل حسن وڑائچ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ناصر جمشید کو بکیز سے رابطوں کے الزامات سے بری کیا گیا تاہم اسپاٹ فکسنگ کیس میں عدم تعاون پر سزا دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے موکل کو بہت بدنام کیا، اس لیے وہ پی سی بی پر ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری میں کرکٹر ناصر جمشید کو میچ فکسنگ کے شبہ میں ایک مشکوک شخص کے ہمراہ برطانیہ میں گرفتار گیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال پابندی وجرمانے جبکہ شرجیل خان کو معطلی اور جرمانے سزاسنائی جاچکی ہے۔