| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 01:32 pm

فلم اسپائیڈر مین؛ اِن ٹودی اسپائیڈر ورس کاپہلا ٹیزرٹریلر جاری

Spider Man Into The Spider Verse Teaser

ہالی وڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اورمارول کامکس کی نئی اینیمیٹیڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم اسپائیڈر مین؛اِن ٹو دی اسپائیڈر ورس کاپہلا ٹیزر ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

پیٹر ریمزے اورباب پرسیچیٹی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس اینیمیٹیڈفلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح ہاتھوں سے جال نکالتے ہوئے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

مکڑی کی خصوصیات لِئے یہ اسپائیڈرمین برائی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے ۔

فِل لارڈ اورکرس مِلرکی پروڈیو س کردہ اس فلم میں دلچسپ کمپیوٹراینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈاداکارلیو شرائبر، شمیک مور، مہر شالا علی اوربرائن ٹائر ہینری کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

کولمبیا پکچرز، سونی پکچرز اینیمیشن اورمارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچراینیمیٹیڈ فلم سونی پکچرز کے تحت آئندہ سال 14دسمبرکو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔