• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں برے کام کا انجام ہمیشہ برا ہی ہوتا ہے اور اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب برطانیہ کے قصبے ساؤتھ پورٹ میں ایک چور نے چوری کرنے کی غرض سے فارمیسی میں گھس کرچوری کی اور بھاگنے لگا ۔

اچانک ہی فارمیسی میں موجود دو طاقتور گاہکوں نے چور کو دروازے پر ہی دھرلیااور اس پر زوردار مکوں سے وار کرکے اسے نیچے گرادیا۔

اس واردات میں نا صرف چور کی شامت آئی بلکہ جان کے لالے بھی پڑ گئے,اسے واقعے کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے۔

تازہ ترین