• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد , یورپ بھر میں تیاریاں عروج پر

کرسمس کی آمد میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہر سال کی طرح اس سال بھی قدیم کرسمس مارکیٹ سج گئی ہے جسے گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

برسوں قدیم اس مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا گیا ہے جبکہ رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کیلئے آرہے ہیں۔

تازہ ترین