• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص: ہنڈریڈ انڈیکس میں 598 پوائنٹس کی کمی

Market Share Hundred Index Decreases By 598 Points

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 598 پوائنٹس کی ایک اور ڈبکی لگائی ہے، کاروبار کا اختتام 100انڈیکس نے 38481 پرکیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کے آغاز پر شیئرز خریداری کارجحان رہا۔

ابتداء میں انڈیکس میں 358 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن پھر اس رجحان میں بدلاؤ آیا اور انڈیکس 598 پوائنٹس کم ہو کر بند ہوا۔

آج کاروبار کےد وران 367 کمپنیوں کے 12کروڑ 92 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 5 ارب 94 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر چوڑانے ارب روپے کم ہوکر 8226 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین