• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا دل سندھ کیلئے نہیں ڈھرکتا:مراد علی شاہ

The Heart Of The Federal Government Does Not Fall For Sindh Murad Ali Shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو نشانے پر لےلیا، کہتے ہیں وفاقی حکومت کا دل سندھ کیلئے نہیں ڈھرکتا، وفاق نے کےفور، ایس تھری سمیت کئی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کےتحت منعقدہ لیبرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مانتےہیں یہاں خرابیاں ہیں،لاڑکانہ کا پانی پیسے قابل نہیں تو کیا لاہور کا پانی پینے قابل ہے؟امید ہے آنے والے انتخابات میں بھی عوام کامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سنجیدگی کے ساتھ عوامی مسائل حل کر رہے ہیں، لیکن صرف خامیوں کا ہی ذکرہوتاہے، ایس آئی یوٹی میں علاج کیلئے آنے والے 50فیصد مریضوں کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کایہ بھی کہنا ہے کہ مزدوروں کیلئے جامع پالیسی بنانے کیلئے مشاورت کا عمل آخری مراحل میں ہے،پیپلزپارٹی کےعلاوہ کسی سیاس جماعت کی لیبر پالیسی فرینڈلی نہیں۔

تازہ ترین