• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :پیمرا کی ضابطہ اخلاق پر صحافیوں کیلئے ورکشاپ

Lahore Workshop For Journalists On The Code Of Conduct

پیمرا نے اپنے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے لاہور میں صحافیوں کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کی، جس میں کوریج کے دوران پیشہ وارانہ اوراخلاقی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پیمرا کی میڈیا کنسلٹنٹ سعدیہ اور لیگل ہیڈ پنجاب طاہر تارڑ نے لاہور پریس کلب میں لیکچر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکٹرانک میڈیا پر مذہب،فوج ، عدلیہ ،جمہوریت اور وفاق کے خلاف خبر نشر نہیں ہوسکتی، غیراخلاقی اور نفرت انگیز مواد بھی نشر نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نےکہا کہ جرائم اور واقعات کی حقائق کے مطابق رپورٹنگ کی جائے، زیادتی کے شکار ہونے والوں کے نام اور تصاویر نہ دکھائی جائیں۔

طاہر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ عوام کی شکایات پر غیر ذمہ دار چینلز کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، بعض اوقات عدالتوں کے حکم امتناعی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین