• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں شہریوں کی مانیٹرنگ، 17 کروڑ کیمرے نصب

کچھ عرصے پہلے تک ہالی ووڈ فلموں میں بطور فکشن پیش کی جانے والی ٹیکنالوجی اب حقیقت بن گئی، چین نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا سب سے بڑا نیٹ ورک تیار کرلیا، اب تک 17 کروڑ کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔

چین نے مانیٹرنگ ٹیکنالوجی میں سب ہی کو پیچھے چھوڑدیا، یہ جدید سی سی ٹی وی کیمرے چہرہ شناخت کرنے اور نقل و حرکت ریکارڈ کرنے کی ٹیکنالوجی سے مزین ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی رینج میں آتے ہی شناخت اور پھر فرد کا ریکارڈ فورا اسکرین پر آجاتا ہے، چین میں نگرانی کے اس نظام کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی صحافی نے پولیس ریکارڈ میں خود کو مشکوک درج کرایا۔

پولیس اسٹیشن سے باہر نکلنے اور مانیٹرنگ نظام کی رینج میں آنے کے ساتھ ہی چند منٹ بعد مشکوک شخص پولیس کی حراست میں تھا، اب تک اس جدید مانیٹرنگ نظام کے لیے 17 کروڑ کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔

چینی حکومت 2020ء تک ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد 45 کروڑ تک لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں یہ نظام ہر شہری کی نقل و حرکت کے رویوں کی بنیاد پر ایک ریٹنگ بھی مرتب کرتا رہے گا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے نہ صرف جرائم کو روکنا بلکہ جرم ہونے سے پہلے ہی آگاہ ہو کر حرکت میں آنا یقینی ہوسکے گا۔

تازہ ترین