• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ریگولیشن آسا ن کردی

The State Bank Easy Change To Currency Exchange

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ریگولیشن کو آسا ن کردیا، ایکسپورٹرز کو براہ راست ٹرانسپورٹ دستاویزات امپوٹرزکو بھیجنے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایک لاکھ یا اس کے مساوی مالیت کی شپمنٹ کے دستاویزات براہ راست بھیجنے کی سہولت سے ایکسپوٹرز کو کئی فائدے ہوں گے۔

ایکسپورٹرز کی کاروباری لاگت کم ہوگی،دستاویزات کی تیز پروسیسنگ ہوسکے گی جبکہ پاکستان کی عالمی منڈیوں میں مسابقت بہتر ہوگی۔

اس سے پہلے مال ترسیل کرنے والی کمپنی پر دستاویزات وصول کرنے کی شرط تھی۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ سہولت عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مہیا کی گئی ہے۔

تازہ ترین