• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں ترسیلات زر کی مدمیں 1 ارب 57 کرور ڈالر موصول

Remedies Received 1 Billion 57 Cores In November

رواں مالی سال کے 5ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ارب 21 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،نومبر میں ترسیلات زر 1 ارب 57 کرور ڈالر موصول ہوئیں ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے کے مطابق 5ماہ میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1اعشاریہ 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پانچ ماہ میں 8 ارب 21 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر میں 1 ارب 57 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے جو اکتوبر کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 7فیصد کم ہیں۔

نومبر میں سعودی عرب سے 40 کروڑ ڈالر، عرب امارات سے 35 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 20 کروڑڈالر آئے۔

تازہ ترین