• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوریاستی حل کے حامی، سفارتخانہ یروشلم منتقل نہیں کرینگے،یورپی یونیں

We Believe In Two States Will Not Move Embassy To Jerusalem European Union

یورپی یونین میں اسرائیلی وزیراعظم نے نرالی منطق پیش کرتےہوئے یروشلم کودارالحکومت تسلیم کئے جانے کو مشرق وسطیٰ کے امن کےفروغ سےجوڑ دیا۔جبکہ ای یو خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی نے کہا کہ سفارتخانہ یروشلم منتقل نہیں کرینگے، دوریاستی حل کےحامی ہیں۔

EU-Israel222

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ امورکی سربراہ نے سفارتخانے کو یروشلم منتقل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ اب وقت ہے کہ فلسطینی اتھارٹی،یروشلم کو یہودی ریاست کے دارالحکومت کے طورپر تسلیم کرلے۔

انہوں نے توقع ظاہرکی کہ بہت سے یورپی ممالک یروشلم کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیں گے،ٹرمپ نےیروشلم کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکےحقیقت کوتسلیم کیا ہے۔

EU-Israel333

انہوں نے یورپ پر احسان جتاتےہوئےکہا کہ اسرائیلی انٹیلیجنس نےیورپ کو درجنوں حملوں سےمحفوظ رکھا۔جب کہ ای یوخارجہ امورکی سربراہ فیڈیرکا موگرینی کا کہنا ہے فلسطین اسرائیل تنازع کے دوریاستی حل کےحامی ہیں۔یورپی سفارتخانہ یروشلم منتقل نہیں کرینگے۔

تازہ ترین