• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
150 Rupees Expensive

روپے کو ڈیڑھ روپے کا رگڑا لگا کر آج ڈالر مزید تگڑا ہوگیا، ڈالر مزید ڈیڑھ روپے کے اضافے کے بعد 108روپے50پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تگڑا اور روپیہ پھر کمزور ہوگیا،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 110 روپے پر پہنچ گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر 108 روپے 25 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں 108 سے 109 روپے کے درمیان ٹریڈ کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث کاروبار کے دوران ڈالر 3 روپے تک مہنگا ہوا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 107 روپے سے بڑھ کر 110 روپے کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 110 روپے سے کم ہوکر 108 روپے 25پیسے پر بند ہوا، دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے پر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 108 روپے سے 109 روپے کے درمیاں ٹریڈ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے نہ ہونے کی وجہ سے بھی روپیہ دباؤ کا شکار ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ مہنگا ڈالر ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے لیے ٹھیک نہیں، ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیاء مہنگی ہوں گی اور مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

تازہ ترین