• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرہ وسیم کوہراساں کرنے والا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

The Suspect Was Arrested By The Police Officer On The Remand

بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کرنے والے ملزم بھارتی بزنس مین کو 13 دسمبر تک ریمانڈ پر پولیس کے سپردکردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سترہ سالہ زائرہ وسیم کو نئی دہلی سے ممبئی کی پرواز کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 39سالہ ملزم کو پولیس نے ممبئی میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام وکاش سچ دیو ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہے، جسے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی مدد سے شناخت کیا گیا۔

ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسے 13دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کی سپر ہٹ فلم دنگل کی چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم کے ساتھ ہوائی جہاز میں مسافر کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی واقعے کی ویڈیومیں زائرہ تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑی تھیں۔

تازہ ترین