• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے تعاون کیلئے تیار

War Against Terrorism Russia Ready To Cooperate With Pakistan

روس نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

روس، چین اور بھارت کے وزراء خارجہ کی 15ویں سہ فریقی اجلاس کے بعدنئی دہلی میڈیا سے گفتگو میں سرگئی لیوروف نے کہا کہ یہ پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں پاکستان سے تعاون کے لئے تیار ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہر ملک کو ایسا کرنا چاہیے ۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس میں تینوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے دہشت گردی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی سیاسی صورتحال اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز ، منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ تینوں ملکوں کی بڑی عالمی ذمہ داریاں ہیں اور انہیں دنیا میں مثبت پیشرفت یقینی بنانے کےلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ہم نے عالمی صورتحال اور مشترکہ مفادات کے معاملات پر تفصیلی غور کیا ہے یہ ایک موثر عملی اور کامیاب اجلاس تھا۔

تازہ ترین