• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک بس ٹرمینل پر دھماکے سے بھگدڑ،تین زخمی،حملہ آور گرفتار

Stampede After Blast At New York Bus Terminal Three Injured Attacker Arrested

امریکی شہر نیویارک میں بس ٹرمینل پر دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی، دھماکے میں حملہ آور زخمی ہوا ہے جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پائپ بم غیر ارادی طور پر پھٹ گیا جس سے دھماکا ہوا۔

New-York-222

دھماکا مین ہیٹن کے بس ٹرمینل پر ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے اطراف کے علاقے کو گھیر کر بند کردیا، اورٹرمینل کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا، جبکہ مشتبہ شخص کو زخمی حا لت میں حراست میں لے لیا گیا۔

New-York333

پولیس کمشنر جیمز اونیل کا کہنا ہے کہ دھماکا پائپ بم کا ہوسکتا ہے ۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے ۔

New-York444

نیویارک کے پولیس کمشنر جیمز اونیل کے مطابق نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر دھماکا ہونے کے بعد اسٹریٹ 42 اور 8 پر اے سی اور ای اور سب وے ٹرمینلز پر ٹرینوں کو خالی کرالیا گیا ۔

New-York555

دھماکے سے 3 عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے،دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دھماکا پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے قریب ممکنہ پائپ بم پھٹنے سے ہوا۔

تازہ ترین