• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کہیں بارش،کہیں برفباری، سردی میں اضافہ

Rainfall Somewhere In The Country Snowfall Somewhere Winter Growth

ملک میں کہیں کالے بادل ہیں تو کہیں بارش کی بوندیں تو کہیں آسمان سے برستے برف کے گالے جنہوں نے رُت ہی بدل ڈالی ہے اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ موسم کا مزاج بدلا تو درجہ حرارت بھی کم ہونا شروع ہوگیا، اسکردو کا درجہ حرارت منفی 07 اور پاراچنار کا درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

مختلف شہروں میں کالے بادل چھائے، کہیں پر جم کر برسے تو کہیں پر رم جھمہوتی رہی ۔

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے موسم سرد اور خوبصورت بنادیا، برف کے گالےہر منظر پر چھاگئے۔

ملتان، راجن پور، گوجرانوالہ، جھنگ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی برکھارت نے درجہ حرارت کو کم کردیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور سیاحتی مقام مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری نے وادی کو اور حسین بنادیا ہے۔

اپر ہزارہ ڈویژن میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہر بھی شدید خشک سردی کی لپیٹ میں آگئے،گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں برف باری نے سردی مزید بڑھنے کا پیغام دے دیا ہے۔

آزاد کشمیر میں نکیال، وادی نیلم، مظفرآباد، میر پورآزاد کشمیر میں برستے بادلوں نے ہر چیز نکھار دی۔

تازہ ترین