• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Blast Was Terrorism Mayor Newyork Satisfied Situation Governor

امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں دھماکا پولیس کے مطابق بس ٹرمینل میں کیا گیا اور یہ دیسی ساختہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔مشتبہ تخریب کار زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

Newyork-Gov-Mayor222

اس حوالے سے نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو کہتے ہیں کہ یہ دہشت گردی کی کوشش تھی،اور اسکا مقصد دہشت پھیلانا تھا، تاہم خداکا شکر ہے کہ حملہ آور اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکا۔

پیر کی صبح ہونے والے اس حملے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، جسکا نام عقائد اللہ معلوم ہوا ہے۔اس حملے میں حملہ آور خود بری طرح زخمی ہوا ہے جبکہ تین دیگر افراد معمولی زخمی ہیں۔

Newyork-Gov-Mayor333

ادھر نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا کہ یہ ایک موثر قسم کا کمتر ٹیکنالوجی پر مبنی بم تھا، لیکن خوش قسمتی سے اسکے متاثرین بہت معمولی زخمی ہوئے اور حملہ آور اپنی کوشش میں ناکام بھی ہوا اور پکڑا بھی گیا ہے۔گو کہ صبح کے وقت آنے والی اطلاعات کافی خوفزدہ کردینے والی تھیں تاہم بعد میں آنے والی خبریں کافی تسلی بخش تھیں۔

تازہ ترین