• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتا ہوں لوگ مجھے میرے سے جانیں، راج کمار رائو

Want People Know Me Regarding Workraj Kumar Rao

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں بدل جاتی ہے،چاہتا ہوں لوگ مجھے میرے کام سے جانیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے کہا کہ میں معیاری اور اچھی فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ لوگ میرے کام کو جانیں،کامیابی مستقل نہیں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کامیابی آج ہے اور ہوسکتا ہے کل نہ ہو بلکہ کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں بدل جاتی ہے لہذا میں اسے سر پر سوار نہیں کرتا۔

راج کمار رائو نے کہا کہ میرے کیریئر میں مثبت چیزیں ہو رہی ہیںمگر قابل اطمینان نہیں ہیں مجھے پھر بھی اچھے اور معیاری کام کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلموں میں کام کا معاوضہ نہیں بڑھایا ،یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔

تازہ ترین