• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں برقی قمقموں سے سجی کشتیوں کی پریڈ

امریکا میں سالانہ لائٹ بوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنےکے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سمندر کنارے پہنچ گئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلِ سمندر’اپولو‘ پرمنعقد ہونے والی اس سالانہ پریڈ میں درجنوں ملاحوں نے شرکت کی اور اپنی کشتیوں کو سیکڑوں قمقموں کے سجاتے ہوئے سمندر پر پریڈ کی صورت میں گشت کی، تو دیکھنے والے بھی اس منظر سے مبہوت رہ گئے۔

پانی پر تیرتی روشنیوں سے سجی ان کشتیوں کی دلچسپ پریڈ کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے سمندرکا رُخ کیا اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین