• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جمانجی‘ کا سیکوئل ’جمانجی ویلکم ٹو جنگل ‘کا نیا ٹریلر

1995میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم’ جمانجی‘ ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ۔

اسی سلسلے میں فلم کے سیکوئل ’جمانجی ویلکم ٹو جنگل‘ ' کا نیا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے، ہدایت کار جیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم ’جمانجی ‘فلم کا ریمیک نہیں بلکہ 22سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا۔

فلم کی کہانی وہیں سے آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی اسکول اسٹودنٹس کو ایک گھر قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے، جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے، جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔

ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ، جیک بلیک، نِک جونز اور کیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ یہ ایڈونچر تھرلر فلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کے لئے آرہی ہے ۔

واضح رہے کہ1995 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’جمانجی‘ جس نے نہ صرف باکس آفس پر کھڑکی توڑ کامیابی سمیٹی تھی بلکہ آج بھی جمانجی کے مرکزی کردار ایلن جو آنجہانی اداکار رابن ولیمز نے ادا کیا تھا آج بھی پرستاروں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

تازہ ترین