کراچی کے علاقے نیوکراچی میں یوپی موڑکےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق یوپی موڑ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ رینجرز نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ہے ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔