• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شیراکوٹ میں2گروپوں میں فائرنگ،2 جاں بحق

Lahore Firing In Two Groups 2 Killed

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق امجد بھٹی گروپ اور مکھن گروپ کے درمیان شیراکوٹ کے علاقے میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

گولیاں لگنے سے دو افراد میاں افضل اور میاں ابرار ہلا ک ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئ۔

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین