• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال بالی ووڈ خانز کا فلم انڈسٹری پر راج برقرار

Bollywood 3 Khans Leads The Current Year Of Industry

بھارتی فلم انڈسٹری کی شان سمجھے جانے والے بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان 2017 میں بھی فلم انڈسٹری پر قابض رہے۔

آئی ایم ڈی بی نے 2017 کے ہندی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ٹاپ 10 اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرتے آرہے تینوں خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اس سال بھی بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائے رہے۔

آئی ایم ڈی بی کی فہرست کے مطابق شاہ رخ خان اپنی 2 فلمیں رئیس اور جب ہیری میٹ سجل کے ساتھ رواں سال بالی ووڈ پر چھائے رہے جبکہ اس لسٹ میں دوسرے نمبر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جو اپنی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘میں نظر آئے تاہم 2016 میں ریلیز ہوئی فلم’دنگل‘کی کامیابی کے باعث وہ رواں سال بھی خبروں میں رہے۔

بالی ووڈکے سلطان سلمان خان 2017 میں مقبولیت میں تیسرے نمبر پر رہے،کیونکی اس سال ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘بالی ووڈ پر ناکامی کا شکار ہوگئی لیکن فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کے باعث وہ ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئے جبکہ فلم کے ٹریلر نے انہیں ایک بار پھر مقبول اداکاروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تمنا بھاٹیا،پانچویں پر پربھاس،چھٹے نمبر پر عرفان خان،ساتویں پر انوشکا شرما،آٹھویں پر انوشکا شیٹھی،نویں پر ہرتیک روشن جبکہ دسویں نمبر پر بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا نام درج ہے۔

تازہ ترین