• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد:گودام میںگیس سیلنڈرکادھماکا، 8 افراد زخمی

Fire Burn At Hyderabad Godown

حیدرآباد کے علاقےپھلیلی میں گودام میں گیس سیلنڈر دھماکا ہوا،ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس سیلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گرگیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیلنڈر دھماکے کے باعث گودام کے ملبے سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، تاہم ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گودام کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے کرین بھی پہنچ گئی۔

تازہ ترین