• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائیاں، بھتا خور گرفتار

Search Operation In Different Area Of Karachi

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے بھتا خور کو گرفتار کرلیا، جبکہ کراچی کے علاقے لانڈھی89میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سپر مارکیٹ پولیس کے مطابق بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت صادق کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صادق نےشہری کو ایک لاکھ روپے بھتےکی پرچی دی تھی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی 89میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین