حیدرآباد کے علاقے پھلیلی ٹنڈومیرمحمدمیں گتے کےگودام میں گیس سیلنڈر دھماکے کے باعث لگی آگ بجھا دی گئی، آگ سے 2 منزلہ مکان گر گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سےخواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، ذرائع کی جانب سے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم امددای کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے کرین بھی پہنچ گئی۔