ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ،جس کے نتیجہ میں 4 بھائی جاں بحق اور ماں، بیٹی زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ میں صفدر آباد روڈ پر بھوڑو گاوں میں رات گئے بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرگئی جس سےچار بھائی جاں بحق ہوگئےجبکہ ملبے تلے والدہ اور بہن زخمی بھی ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ وحید،12 سالہ اویس،10 سالہ نور مصطفی اور 5 سالہ شرجیل شامل ہیں، زخمیوں میں 38 سالہ ریحانہ اور 2 سال کی سحر فاطمہ شامل ہیں، تاہم زخمیوں کوٹی ایچ کیو اسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔