• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ سردی کی لپیٹ میں، برطانیہ میں چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن نے شدید برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے ، برطانیہ میں آج سرد ترین رات ہونے کا امکان ہے اوردرجہ حرارت منفی پندرہ تک گرنے کا امکان ہے۔

جرمنی میں برف باری سے تین سو پروازیں منسوخ، فرانس طوفانی ہوائوں کی زد میں، سمندری طوفان اینا بھی آج برطانیہ کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

یورپ بھر میں شدید سردی کی لہر برقراردوسرے روز بھی نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔انگلینڈ کے وسطی اور شمالی حصوں ، برمنگھم اور ویلز میں برف ہی برف ہے، ہوائی اڈوںپر ایک چوتھائی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شدید برف باری نے مختلف یورپی ملکوں میں زندگی جمادی، برطانیہ میں 13 انچ برف باری نے چار سال کا ریکارڈ توڑ دیا، اسکول بند، ٹرینوں کا پہیہ جام، سڑکوں اور ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

تازہ ترین