• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

Cold Wave In Upper Pakistan

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،محکمہ موسمیات نےکشمیر ، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ، فاٹا کے بالائی علاقوں اور اسلام آباد میںمزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آزادکشمیرمیں وادی نیلم ، نکیال اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔مری میں وقفےوقفےسےبرفباری، رات سےاب تک4انچ برف رکارڈ کی جاچکی ہے ۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگاپربت، بٹوگا اوربابوسرٹاپ پر بھی برف باری کا سلسلہ جا ری ہے،جبکہ چلاس شہراورگردونواح میں وقفے وقفےسےہلکی بارش نے موسم سرد کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن میںبھی مزید برسات کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کے باعث بالائی علاقے شاردہ کیل تاؤبٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔نکیال اور گردونواح میں بارش کے باعث 15 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

تازہ ترین