• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: برفباری سے سیکڑوں اسکولز بند، پروازیں تاخیر کا شکار

برطانیہ میںروا ں سال موسم سرما کی پہلی برفباری سے منجمد ہونے والادرجہ حرارت ، سیکڑوں اسکولوں کی بندش اورپروازوں کی تاخیر دیکھی گئی، 4سال کی شدید ترین برفباری کے مناظر اخبارات کے صفحہ اول پرچھاپے گئے۔

جنوبی ویلز میں 32سینٹی میٹربرفباری ریکارڈ کی گئی تاہم پیرکو معمولات بھی بحال ہونے لگے،تقریباً ایک لاکھ گھروں میں بجلی بحال کردی گئی جبکہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کیلئے انتظامات کئے جانے لگے۔

گزشتہ روز ہونے والی 4سال کی شدید ترین برفباری کے مناظر اخبارات کے صفحہ اول پرچھاپے گئے جس میں کچھ لوگ برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائے گئے جبکہ کچھ سڑکوں پر برف میںپھنسے پریشان حال نظر آئے۔

 

تازہ ترین