• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس،جمع کرنے کیلئے نئے راستے تلاش کئےجائیں، آئی ایم ایف

Find New Ways To Collect Taxes Imf

آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈیٹا کو استعمال میں لایا جائے اور ٹیکس محصولات کو جمع کرنے کےلیے نئے راستے تلاش کرنے کے ساتھ ٹیکس نظام میں موجود خلاءکو پر کرنے کےلیے پالیسی امور کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لایا جائے ، پاکستان کو زرعی پیکیج اور پیٹرولیم کی قیمتیں نہ بڑھانے سے محصولات میں کمی کا سامنا رہا۔

آئی ایم ایف پوسٹ مانٹیرنگ مشن کےوفد نے ہیرالڈ فنگر کی قیادت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا۔وفد نے کہا کہ گزشتہ برس زرعی پیکیج، پانچ برآمدی شعبوں کو زیرو ریٹنگ کی سہولت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے پاکستان کو ٹیکس محصولات میں کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں برس ایف بی آر نے ٹیکس محصولات میں اچھی کاکردگی کا مظاہر ہ کیا اور گروتھ دی ہے ۔

ہیرالڈ فنگر نے بے نامی ایکٹ ، انٹی سمگلنگ اور انٹی منی لانڈرنگ آپریشنز کے لیے قانون سازی متعارف کرانے میں ایف بی آر کے کردار کو سراہا۔

ہیرالڈ فنگر نے ایف بی آر حکام سے کہا کہ ٹیکس دہندگان کوسہولیات کی فراہمی ، اعتماد کی بحالی اور ٹیکس کلچر کو پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے مابین رابطوں کو بڑھایا جائے اور ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

تازہ ترین