• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل کا فائنل آج ڈھاکا اور رنگپور کے درمیان ہوگا

Bpl Final Today Will Be Between Dhaka And Rangpur

بنگلا دیش پریمیر لیگ کا فائنل آج شاہد آفریدی کی ڈھاکا ڈائنا مائٹس اور کرس گیل کی رنگپور رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں میں کئی سپر اسٹارز ایکشن میں ہوں گے ۔

فائنل آج شیربنگلا اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا، جہاں کھلاڑیوں کا جوش اور شائقین کا دھوم دھڑکا ہوگا۔

بی پی ایل کا فائنل کھیلنے دونوں ٹیموں میں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی شامل ہے۔

رنگپور میں کرس گیل کے ساتھ برینڈن میک کولم ،روی بوپارا، مشرفی مرتضیٰ اور لاستھ ملنگا ہیںتو ڈھاکا ڈائنا مائٹس میں شاہد آفریدی، شکیب الحسن، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن اور محمد عامر جیسے اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فائنل شام پانچ بجےشروع ہوگا ، جسے جیوسوپر براہ راست نشرکرے گا۔

تازہ ترین