• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے بھرپورشرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

چین کے صوبے ہینان میں منعقد ہونے والے اس سالانہ ٹورنامنٹ میں 36ٹیموں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دو روزہ مقابلے کے آخری روز کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف سو،دو سو، اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔

اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نہ صرف اس ایونٹ کو انجوائے کیا بلکہ کھلاڑیوں کی مہارت کی خوب داد دی۔

 

تازہ ترین