• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مسلم ملکوں سے ہوتا ہوا لاطینی امریکی ملکوں تک پہنچ گیا،چلی میں شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

چلی کے دارالحکومت سین ٹیاگو میں فلسطینی نژاد سیکڑوں شہری امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے، فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سفارت خانے تک مارچ کیلئے سڑکیں بھی بند کردیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

تازہ ترین