• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکااور ویرات کی شادی، مبارکبادوں کا تانتا تاحال جاری

بالی ووڈ ایکٹریس انوشکا شرما اور کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ روز انجام پائی۔ اس شادی پر دنیا بھرسے اسٹار جوڑی کو مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

ویرات اور انوشکا نےاپنی شادی کا اعلان ٹوئیٹر پر ایک جملے میں کیاکہ ’آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے‘۔

 

سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان ہوا تو نئے نویلے جوڑے کو بالی ووڈ کے میگا اسٹارا میتابھ بچن، شاہ رُخ خان، پریانکا چوپڑا، سری دیوی، انیل کپور، شاہد کپور، پرینیتی چوپڑا، کرن جوہر، سچن ٹنڈولکر، سریش رائینا اور پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوئٹر پیغامات میں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 دلہا دلہن نے اپنی شادی کی تصاویر کو بیچ کر اس کا پیسہ غریبوں میں دان (عطیہ )کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ اسٹارز کی بات کریں تو شاہد آفریدی نے اسٹار جوڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی خوشیاں ہمیشہ اسی طرح قائم و دائم رہیں۔

 

 شعیب اختر نے دونوں کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ایک اور کرکٹر محمد عامر نے ویراٹ کوہلی کو ری ٹوئٹ کیا ہے ۔

 

عمر اکمل بھی ویرات اور انوشکا کو نیک تمناؤں کےاظہارمیں پیش پیش رہے۔ انہوں نے یہ دعابھی دی کہ دونوں کا پیار ہمیشہ یونہی چمکتا رہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بہت خوبصورت اور خوش لگ رہے ہیں۔

 

اسٹار کپل کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے دونوں کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی دعا دی ہے۔

 

پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ دونوں کی شادی ایسی ہے جیسے پریوں کی کہانی۔

 

نیہادھوپیا نے بھی دونوں کو مبارکباد دی اور دونوں کی ورمالا پہنانے والی تصویر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت زبردست تصویر ہے ہمیشہ خوش رہیں۔

 

رتیش دیش مکھ نے مزاحیہ انداز میں ویراٹ کوہلی کو گھر کا نائب کپتان اورانوشکا کو گھر کا نیا کپتان بننے کی مبارکباد دی ہے۔

 

امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ آپ کی شادی شدہ زندگی بھی اتنی ہی خوبصورت ہو جتنے خوبصورت آپ دونوں ہیں۔

 

ورون دھون نے دونوں کو نئی زندگی کی مبارکباد دی ہے۔ابھیشیک بچن نے دونوں کو شادی شدہ کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 

 

تازہ ترین