• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آپ نے کئی منچلے نوجوانوں کو مارشل آرٹ پرفارم کرتے ہوئے ایکروبیٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے دیکھا ہوگا تاہم چین میں ایک ایسا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا جہاں سڑک پر چلتی ہوئی کار ایکروبیٹ دکھانے میں مصروف نظر آئی۔

یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور کی مہارت کو داد دیں یا اسے نا تجربہ کاری کا نام دیں تاہم کار میں سوار اس ڈرائیور نے مصروف سڑک پر کار کو ادھر اُدھر مہار ت سے ڈولا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

کبھی یہ گاڑی سڑک پر اچھلتی ہوئی دکھائی دی تو کبھی پھرتی سے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے کرتب دکھاتی نظر آئی۔

یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے جسے دیکھ کر جہاں لوگ اس ڈرائیور کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں کچھ لوگ ڈرائیور کی مہارت پر داد دینے پر بھی مجبور نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین