• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ میں تیز رفتار کار کی سائیکل سوار کو زوردار ٹکر

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے ڈال دیتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب موڑ کاٹتی ہوئی ایک تیز رفتار کار نے سائیکل سوار نوجوان کو زوردار ٹکر ماری جس کے سائیکل سوار ہوا میں اُڑتا ہوا بری طرح زمین پر گرا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار سوار کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں خوش قسمت سائیکل سوارکار کی زوردار ٹکر کے باوجود بالکل محفوظ رہا جسے خراش تک نہ آئی تاہم اُسکی سائیکل کا کباڑہ نکل گیا۔

تازہ ترین