• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'ڈارکسٹ آورکالندن میں رنگا رنگ پریمیئر

دوسری جنگِ عظیم کے دوران پیش آنیوالے واقعات کے گِرد گھومتی نئی ہالی وڈڈرامہ فلم 'ڈارکسٹ آورکالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کی گیاہے جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

فلمی ستارے جب تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ہدایتکارجورائٹ کی یہ فلم دوسری جنگِ عظیم کے ابتدائی دِنوں میں نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم وِنسنٹ چرچل کو درپیش مشکلات کی عکاسی کر رہی ہے جب اڈولف ہٹلر کو جنگ سے باز رکھنے کیلئے کئے گئے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور بعد ازاں جنگِ عظیم دوئم کا آغاز ہو جاتا ہے ۔

ٹِم بیون اور لیزا بروس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈاداکارگیری اولڈ مین چرچل کے روپ میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین میڈلسن ، کرسٹن اسکاٹ تھامس، للِی جیمز، اسٹیفن ڈیلانے اوررونلڈ پِک اَپ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔

سنسنی خیز جنگی مناظر اور ڈرامے سے بھرپور یہ ہسٹوریکل فلم فیچر فلمز کے تحت29دسمبر کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

تازہ ترین