• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا ترکی کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آج ترکی کا دورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریاسے ملاقاتیں بھی کی ۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیااور ان کو اعزازی سلامی پیش بھی کی گئی۔

پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا دورہ بھی کیا،اس مو قع پر انہوں نے جہاز کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے اور باہمی تعاون مضبوط تعلقات کاباعث ہے۔

 

 

 

تازہ ترین