• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ سے ملتان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

Birth Of A Baby In Madinah From Flying To Multan

مدینہ منورہ سے ملتان آنے والی پرواز میںایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے، جہاز کے عملے اور مسافروں نے نئے مہمان کو خوش آمدید کہا ،پی آئی اے کے عملے نے زچہ وبچہ کی خصوصی نگہداشت کی۔

پی آئی اے کےمطابق قومی ایئرلائنز کی پرواز پی کے 716مدینہ منورہ سے ملتان آرہی تھی کہ دوران پرواز ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ۔

 

بچے کی پیدائش پر مسافروں نے جوش وخروش سےننھےمہمان کو خوش آمد ید کہا ، ثناءاللہ سومرو ، علی شبیل میر اور عملے کے دیگر ارکان نے زچہ وبچہ کی خصوصی نگہداشت کی ۔

مسافروں کا کہناتھا نئے ہمسفر کے کیا کہنے ، ٹکٹ نہ ویزہ ، دوران پرواز اپنی سیٹ کنفرم کرالی ۔

تازہ ترین