• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع فیصلہ:رام اللہ، مغربی کنارے اور غزہ میں مظاہرے ،27زخمی

Controversial Decision Protest In Protest In West Bank And Gaza 27 Wounded

امریکا کے متنازع فیصلے کے خلاف فلسطین کے علاقوں رام اللہ، مغربی کنارے اور غزہ میں مظاہرے کیے گئے، اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں27 فلسطینی زخمی ہوگئے، جبکہ امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو یورپی یونین نے مسترد کردیاہے۔

امریکی فیصلے کے خلاف فلسطین کے علاقوں رام اللہ، مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین نے ٹائر جلائے اور اسرائیلی فورسز پر پتھرائو کیا جبکہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے نتیجے میں 27 فلسطینی زخمی ہوئے ۔

دوسری جانب بیلجیئم، بھارت، ایران اور لبنان میں بھی مظاہرےکیے گئے، امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو یورپی یونین نے مسترد کردیا، بدھ کو اوآئی سی کا اجلاس اہم موڑ ثابت ہو گا ۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکا موگرینی نے واضح الفاظ میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کو بتادیا کہ یورپی یونین ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ وہ کسی صورت فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی شرائط طے کئے بغیر بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کریں گے۔

ادھرایران اور لبنان میں بھی امریکا مخالف مظاہرے کیے گئے ۔

برسلز میں یورپی یونین کے باہر اسرائیلی وزیراعظم کی آمد پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور بنیامن نتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بھی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج کی کال سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے دی گئی تھی ۔

علاوہ ازیں اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے ۔ بحث کے دوران عرب ارکان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں جبکہ اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عرب ارکان پارلیمنٹ خود جنگی مجرم ہیں ۔

تازہ ترین